Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بنگلادیش میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار؛ یوم آزادی پر پاکستانی جھنڈوں کی ریکارڈ فروخت

Share It:

[ad_1]

پاکستان کے یومِ آزادی 14 اگست کی مناسبت سے بنگلا دیش میں ایک دلچسپ اور خوشگوار رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں پاکستانی قومی پرچموں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

بنگلا دیش کی شاہراؤں، دکانوں اور بازاروں میں پاکستانی پرچموں کی بہار دیکھنے کو ملی جنھیں خریدنے کے لیے شہری جوق در جوق آ رہے تھے۔

اسی طرح ای کامرس پلیٹ فارمز نے بھی دعویٰ کیا کہ رواں برس پاکستانی پرچموں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جو پچھلے برسوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔

اس رجحان نے نہ صرف عوامی سطح پر حیرت اور دلچسپی کو جنم دیا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں ممالک کے صارفین کے درمیان اس حوالے سے گفتگو جاری ہے۔

دارالحکومت ڈھاکا میں مقامی شہریوں نے اس جذبے کو یکجہتی کا اظہار، ثقافتی دلچسپی اور برادر مسلم ملک کے ساتھ دیرینہ دوستی قرار دیا۔

 

فروخت کنندگان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر آرڈرز اگست کے پہلے ہفتے سے موصول ہونا شروع ہوگئے تھے۔ یومِ آزادی کے سے پہلے پہلے تمام آرڈرز ترسیل کرنا ایک کڑا ہدف تھا۔

جنوبی ایشیائی ممالک کے امور کے ماہرین نے تسلیم کیا کہ اگرچہ یہ رجحان غیر معمولی ہے لیکن یہ دونوں ممالک کے درمیان موجود گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ قومی پرچم جیسے ثقافتی علامات سرحدوں سے ماورا ہو کر بھی لوگوں کے دلوں میں جگہ بناتی ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول