تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوری ریلیف کا اعلان کرے، حافظ نعیم

Share It:

[ad_1]


لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد غذائی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں، حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوری طور پر ریلیف اور مالی امداد کا اعلان کرے۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں چالیس لاکھ ایکڑ زمین اور تین ہزار دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے نتیجے میں چاول اور کپاس کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں اور آئندہ گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے گندم کا ریٹ انتالیس سو روپے مقرر کیا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ گئی جس سے کسان مزید تباہ ہو گئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے زور دیا کہ بیج پر سبسڈی دی جائے اور فصلوں کے نرخ بڑھا کر کسانوں کو سہارا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جمع پونجی اور مکانات سیلاب میں بہہ گئے ہیں لیکن حکومت تاحال متاثرین کی ادائیگی اور بحالی کے لیے واضح حکمتِ عملی سامنے نہیں لا سکی۔ ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے این او سی جاری کرنے اور آبی گزرگاہوں پر تعمیرات کی اجازت دینے کو انہوں نے بڑی بدانتظامی قرار دیا اور کہا کہ اس سے ماحولیاتی اور شہری بحران میں اضافہ ہوا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گجرات سمیت کئی اضلاع تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں کشتیوں اور ٹرالیوں کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اشتہارات پر اربوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں لیکن بڑے شہروں میں نکاسی آب اور ریلیف کے نظام میں کوئی بہتری نہیں آئی، اگر بلدیاتی ادارے فعال ہوتے تو آج اتنے بڑے پیمانے پر بحران نہ جنم لیتا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر بھی موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا شکار ہے۔ ایک ہی وقت میں خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہزار افراد جاں بحق ہوئے لیکن حکمران جدید آلات نصب کرنے اور جنگلات کے تحفظ کے بجائے کرپشن میں لگے رہے۔ ان کے مطابق درختوں کی کٹائی، ناجائز تعمیرات اور حکمرانوں کی بدعنوانی نے قدرتی آفات کے اثرات کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھارت دریاؤں میں مسلسل آبی دہشت گردی کر رہا ہے اور پاکستان کو اس کا مؤثر جواب دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں اور صہیونی لابی نے معیشت کو جکڑ رکھا ہے جس کے باعث ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کے گھروں اور فصلوں کے نقصان کی تلافی نہ کی تو جماعت اسلامی متاثرین کی آواز بنے گی اور لانگ مارچ سمیت ہر سطح پر جدوجہد کی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول