Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیلاب زدگان کے لیے میچ، عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم سج گیا

Share It:

[ad_1]

پشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم آٹھ سال تک تزئین و آرائش کا کام جاری رہنے کے بعد میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہوگیا۔

ہفتے کے روز ہونے والے چیریٹی میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، بابراعظم، کامران اکمل اپنا جلوہ دکھائیں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ پشاور زلمی اور لیجنڈرز الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔

17 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں عام تماشائیوں کے لیے ایک ہزار روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے۔

وی وی آئی پیز کے لیے الگ سے انکلوژر بنایا گیا ہے جس کا ٹکٹ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ وی آئی پیز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت کابینہ ارکان نے 50، 50 ہزار روپے کے ٹکٹ خرید لیے۔

میچ سے حاصل ہونے والے آمدنی سیلاب زدگان میں تقسیم کی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول