Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے ملاقاتوں میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے، آئی ایس پی آر

Share It:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کی اعلیٰ قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں خطے کی کشیدگی کے خاتمے کے لیے حتمی سمجھوتے کے حوالے سے حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مختصر اور انتہائی مؤثر دورہ ایران مکمل ہوا اور اس دوران ان کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں جو 8 اپریل کو جنگ بندی کے بعد خطے میں بدستور موجود کشیدگی کے پیش نظر تناؤ میں کمی لانے اور تعمیری مذاکرات کے لیے جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ تھیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیرخارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔

مزید بتایا گیا کہ ان ملاقاتوں میں گفتگو کے دوران خطے میں امن کے فروغ، استحکام اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے جاری مشاورتی عمل کو توسیع دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئیں، ان ملاقاتوں نے ثالثی کے عمل کے حوالے سے معنی خیز کردار ادا کیا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بھرپور گفتگو کے نتیجے میں حتمی سمجھوتے کے لیے حوصہ افرا پیش رفت سامنے آئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایرانی قیادت نے پاکستان کی جانب سے خطے کے مسائل کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کے فروغ کے لیے مخلصانہ اور تعمیری کردار ادا کرنے کو سراہا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اور دیگر سینئر سول اور عسکری عہدیداروں نے کیا۔

خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کے سلسلے میں گزشتہ روز ایران پہنچے تھے جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول