Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مانگی ڈیم دہشتگردانہ واقعےکیخلاف سکیورٹی فورسز کا ‘آپریشن شعبان’، مزید 13 خارجی دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 39 ہوگئی

Share It:

مانگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشتگردانہ واقعےکے تسلسل میں پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا آپریشن شعبان جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی مجموعی تعداد  39 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار کے علاقے میں دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن پرحملہ بھی پسپاکردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فوج اور  ایف سی کے دستوں کی کارروائی کے ذریعے 8 دہشتگردوں کے ہلاک ہونےکی اطلاعات ہیں، 5 سے6 مزید دہشتگردوں کےہیلی کاپٹر آپریشنز  میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن شعبان کےدوران دشوار گزارپہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کےخلاف گھیرامزید تنگ کیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز کی جانب سےفتنہ الخوارج کے 26 خوارج کو 6  اور 7 جولائی کو  پہلے ہی ہلاک کیا جاچکا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول