Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مون سون میں شدید بارشیں اور اربن فلڈنگ ! محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

Share It:

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مون سون میں شدید بارشوں سے سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ مون سون سیزن 2026ء کے لیے موسمیاتی پیشگوئی جاری کر دی، جس میں کہا گیا کہ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، تاہم اس کے باوجود سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود رہے گا۔

ڈی جی میٹ آفس ڈاکٹر محمد افضال نے بتایا کہ ، بارشیں معمول سے کم ہونے کی وجہ سے زراعت اور فصلیں شدید متاثر ہو سکتی ہیں، جبکہ موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ "بارش کم ہونے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ سیلاب کا خطرہ نہیں ہوگا، بلکہ مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ بدستور موجود رہے گا”۔

ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جولائی سے ستمبر تک ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، بالخصوص شمالی پنجاب اور مغربی گلگت بلتستان میں شدید گرمی رہے گی جس کے باعث ‘ہیٹ اسٹریس’ پیدا ہونے کے امکانات ہیں۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کی شدید کمی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

بالائی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے گلیشیئرز اور جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب کے خطرات میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ مون سون کی شدید بارشوں کے اسپیلز سے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول