اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاک-چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والا یہ دورہ دونوں ممالک کی سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ اور ہم منصب لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں سی پیک (CPEC)، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ملاقاتوں میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور امریکہ-ایران تنازع پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔



