تازہ ترین
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ سندھ میں ریبیز سے مزید 2 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی امریکی طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب ہنگامی سگنل بھیجنے کے بعد لاپتہ ہو گیا

پرواز کے دوران امریکی مسافر طیارے میں آگ لگ گئی، ویڈیو وائرل

Share It:

[ad_1]

لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے والے ڈیلٹا ایئر لائنز کے بوئنگ طیارے میں دوران پرواز اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے دل دہلا دینے والے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 446 جب لاس اینجلس سے اٹلانٹا روانہ ہوئی تو ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی بوئنگ 767 طیارے کے بائیں انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے انجن سے شعلے نکلنے لگے۔ مسافروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ جیسے ہی بلندی پر گیا، انجن کی جانب سے آگ کے لپکتے شعلے فضا میں اُٹھنے لگے، جس نے مسافروں اور عملے میں خوف کی لہر دوڑا دی۔

رپورٹس کے مطابق اس طیارے میں 226 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے۔ طیارے کے عملے نے فوری طور پر حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پائلٹس کو صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد پائلٹس نے فوری طور پر ایمرجنسی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔ چند ہی لمحوں میں طیارہ واپس لاس اینجلس ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا اور خوش قسمتی سے اس خوفناک واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی ایئرلائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایئرلائن کی جانب سے مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے متبادل پرواز کا انتظام کر دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: غلطی سے فائر الارم بجنے پر مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگادی، ویڈیو وائرل

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی شہر احمد آباد میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے بنائے گئے ایئر انڈیا کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 242 میں سے 241 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ احمد آباد کے حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے شیئرز کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی تھی۔

اب لاس اینجلس میں دوران پرواز پیش آنے والا یہ واقعہ ایک مرتبہ پھر بوئنگ کے طیاروں کی تکنیکی خرابیوں اور ان کے حفاظتی معیار پر سوالیہ نشان بن کر کھڑا ہوگیا ہے، جس پر ہوابازی کے ماہرین اور صارفین دونوں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول