Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹریبونل تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دو قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابت کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپیلیٹ ٹربیونل تشکیل دے دیا۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق اپیلیٹ ٹربیونل مقرر کیے گئے ہیں، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اپیلیٹ ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل کی جاسکے گی۔

این اے 66 وزیر آباد، پی پی 87 میانوالی اور این اے 129 لاہور میں ضمنی انتخاب کےلیے اپیلیٹ ٹربیونل بنایا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں پولنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ حلقے این اے 66 احمد چٹھہ اور پی پی 87  احمد خان بچھر کی نااہلی پر خالی ہوئے تھے جب کہ این اے 129 لاہور کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول