Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ایم ڈی سی کا نئے ٹیسٹ سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

Share It:

[ad_1]

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کی سہولت کے لیے نئے ٹیسٹ سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب سندھ اور بلوچستان کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اسلام آباد میں بھی امتحان دینے کے اہل ہوں گے جبکہ پہلی بار سندھ کے ضلع جیکب آباد کو بھی ٹیسٹ سینٹر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امیدواروں کی سہولت کے لیے مزید ٹیسٹ سینٹرز قائم کرنے کا اعلان کردیا اس فیصلے کے بعد سندھ اور بلوچستان کے امیدواروں کو اسلام آباد میں بھی امتحان دینے کی سہولت حاصل ہو گی جبکہ سندھ کے امیدواروں کے لیے جیکب آباد کو بھی نئے سینٹر کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

سندھ میں کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، شہید بےنظیر آباد اور سکھر میں پہلے سے امتحانی مراکز تھے لیکن بالائی سندھ کے طلبہ کو مشکلات تھیں۔ اسی لیے جیکب آباد کو شامل کر کے ان کے لیے قریبی سینٹر کی سہولت پیدا کی گئی۔طلبہ اور ان کے والدین کو امتحان کے لیے دور دراز سفر کرنا پڑتا تھا، جس میں وقت اور اخراجات دونوں زیادہ لگتے تھے۔

 جیکب آباد کی رہائشی ایک طالبہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ اپنے شہر میں ہی دینے کا موقع ملے گا، جو کہ خوش آئند ہے۔گزشتہ سال کراچی میں امتحان دینا پڑا تھا، جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کے روڈ راستوں کا علم نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا ہوا جبکہ جیکب آباد سے 9 گھنٹے کا طویل سفر طے کرکے کراچی پہنچی تھی جس سے ذہنی دباؤ بڑھ گیا جبکہ اس موقع پر انتظامات بھی خاص طور پر مناسب نہیں تھے اور امیدواروں کی بڑی تعداد کی وجہ سے رش بھی بہت تھا۔ تاہم امید ہے کہ امیدواروں کو سہولت حاصل ہو گی۔

سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اور بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ نے اسلام آباد میں ٹیسٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام سے اسلام آباد میں مقیم امیدواروں کے ساتھ ساتھ وہ طلبہ بھی مستفید ہوں گے جو ٹیسٹ کی تیاری کے لیے سندھ اور بلوچستان سے اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔انہیں اپنے صوبے واپس جا کر امتحان دینے میں مشکلات پیش آتی تھیں، اس لیے اسلام آباد میں ٹیسٹ سینٹر کے فیصلے سے امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس حوالے سے سکھر-آئی بی اے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف احمد شیخ نے ایکسپریس سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے پیپر لیک کی افواہوں کے بعد پیپر ری ٹیک کروانے کی ذمہ داری آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کو سونپ دی گئی تھی، حالانکہ ادارہ ذہنی طور پر اس کے لیے تیار نہیں تھا۔ تاہم مختصر وقت میں بھی امتحان شفاف انداز میں منعقد کروایا اور پیپر لیک کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی کچھ ایک دو سوالات میں ٹیکنیکل ایرر تھا جسے فوری طور پر درست کر دیا گیا تھا۔آئی بی اے سکھر پہلے دن سے ہی میرٹ پر کام کر رہا ہے امتحان میں 180 ایم سی کیوز شامل ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی سوال آؤٹ آف سلیبس نکل بھی آئے تو اس کی ذمہ داری پی ایم ڈی سی کی ہوتی ہے، کیونکہ سوالات پی ایم ڈی سی کے فراہم کردہ پول سے ہی منتخب کیے جاتے ہیں۔

دریں اثناء ترجمان پی ایم اینڈ سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو چکی ہے جو 25 اگست تک جاری رہے گی، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ 1 ستمبر 2025 تک رجسٹریشن کرائی جا سکے گی۔

رجسٹریشن کے لیے امیدواروں کو پی ایم اینڈ سی کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب آن لائن پورٹل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان انگریزی زبان میں کاغذی شکل میں منعقد ہوگا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول