Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کووڈ ہمارے جسم کیلئے کس طرح خطرناک ہے؟

Share It:

[ad_1]

ایک نئی تحقیق کے مطابق کووڈ قبل از وقت خون کی شریانوں کی عمر پانچ برس تک بڑھا سکتا ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

یورپین ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ کووڈ انفیکشن خون کی شریانوں کی عمر میں تیزی سے اضافہ کر سکتا ہے، بالخصوص خواتین میں۔

وہ افراد جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی ہو ان میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے مقابلے میں شریانوں کا سخت ہونا کم دیکھا گیا اور وقت کے ساتھ علامات میں بھی کمی آتی گئی۔

یونیورسٹی سٹی پیرس سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ پروفیسر روزا ماریہ برونو کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ کووڈ براہ راست خون کی شریانوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کے نتیجے میں خون کی شریانوں کی ہماری عمر سے زیادہ عمر ہوجاتی ہے اور ہم میں قلبی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہو رہا ہے تو ہمیں ابتدائی اسٹیج پر ان لوگوں کی شناخت کی ضرورت ہے جن کو بیماری سے خطرہ لاحق تاکہ ان کو ہارٹ اٹیک اور اسٹروک سے بچایا جا سکے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول