Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کوٹ ڈیجی میں 7 سالہ بچی کے قتل کا ملزم والد گرفتار

Share It:

گمبٹ: کوٹ ڈیجی کے علاقے نارو ڈھورو میں 7 سالہ معصوم بچی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے میں پولیس نے ملزم والد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم غلام نبی (غلام علی) ڈوگر نے گزشتہ رات اپنی بیٹی فاطمہ کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا، جسے کارروائی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد ملزم مبینہ طور پر مخالفین کو پھنسانا چاہتا تھا، جس پر اس نے اپنی بیٹی کو قتل کیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا بلیڈ بھی برآمد کرلیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول