Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے، وفاقی وزیر

Share It:

[ad_1]


گلگت:

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے اور ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی، ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف اہم قدم ہے، قابل تجدید توانائی منصوبے قومی معیشت اور عوام دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں منصوبے کے تکنیکی اور مالی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی، کلین انرجی کے منصوبے پاکستان کو فوسل فیول انحصار سے نکالنے میں مددگار ہوں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی نے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن پر زور دیا، منصوبے سے گلگت بلتستان کی عوام کو سستی اور صاف بجلی فراہم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صاف اور گرین انرجی کے سفر میں گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبے کو کلیدی حیثیت حاصل ہوگی، اس منصوبے کی بروقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول