Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گمبٹ کے قریب گدھے پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، کیس درج

Share It:

گمبٹ (رپورٹر): میرواہ تھانے کی حدود میں بے زبان جانور پر تشدد کرنے والے ملزم صابر علی دستی کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے گدھے پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ایس ایس پی خیرپور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم جاری کیا۔
احکامات کی روشنی میں میرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صابر علی دستی کو گرفتار کر لیا اور اس پر متعلقہ قوانین کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جانوروں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول