Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ہم نے گزشتہ رات ایران پر حملہ کیا، ممکن ہے آج رات ایران پر مزید سخت حملےکریں: ٹرمپ کی دھمکی

Share It:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج رات ایران پر پھر سخت حملے کرنے کی دھمکی دیدی، ترکیہ میں نیٹو سمٹ میں یوکرینی صدر سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر  نے کہا کہ ایران سے خوش نہیں ہوں، ایران نے کل جہازوں پر ڈرون حملے کیے، ہم نے گزشتہ رات ایران پر سخت حملہ کیا ممکن ہے آج رات بھی سخت نشانہ بنائیں۔

امریکی صدر نے کہا ایرانی رہنما مشرق وسطیٰ کے بدمعاش بنے ہوئے تھے اب وہ بدمعاش نہیں رہے، ایران کئی دہائیوں تک دنیا کو دھمکاتا رہا ہے، دعویٰ کیا کہ ایران 47 سال سے لوگوں کو قتل کررہا تھا۔

ٹرمپ بولے  ایران سے معاہدے میں بہت مشکلات رہیں، معاہدہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے آگے ایک دیوار ہے، میں نہیں جانتا کہ ایران سے معاہدہ ہوگا یا نہیں، ہم معاہدے کے بغیر بھی ایران کو غیر جوہری بنائیں گے اور یہ زیادہ آسان ہے۔

ٹرمپ نے کہا اوبامہ نے ایران کو رقم دی، اوبامہ کی ڈیل بدترین تھی،ایرانی جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے دھوکا کیا، لوگوں کو مارتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول