تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

یومِ دفاع: کشمیری عوام کی پاکستان سے یکجہتی، مقبوضہ وادی میں عاصم منیر کے پوسٹرز

Share It:

[ad_1]

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے یومِ دفاع پر پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور 1965 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔

جگہ جگہ لگائے گئے بینرز پر کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کرنے والے پیغامات درج تھے۔ جن میں پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔

یومِ دفاع کے موقع پر وادی بھر میں آویزاں کیے گئے پوسٹروں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ بیان نمایاں تھا کہ ہم بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ان کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد میں ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

پوسٹروں پر مزید پیغامات درج تھے کہ ’’وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا‘‘ اور ’’بھارت کو اپنی جارحانہ پالیسی ترک کرنی چاہیے۔

ایک بینر پر تحریر تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ بین الاقوامی تنازع ہے۔

کچھ پوسٹرز پر 1965 کی جنگ میں پاکستانی فوج اور عوام کی قربانیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یوم دفاع کی مناسبت سے رکھی گئی تقریب میں کشمیری رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 1965 میں جب بھارت نے پاکستان کے وجود کو للکارا تو افواجِ پاکستان اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت آج تک پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کرتا اور سازشوں میں مصروف ہے اور بلااشتعال حملے بھی کیے مگر پاکستان کے آپریشن "بنیان المرصوص” نے اس کی جارحیت کا کرارا جواب دیا اور بھارت کو منہ کھانی پڑی۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس (APHC) کے رہنماؤں نے کہا کہ تحریکِ آزادی کشمیر دراصل تحریکِ پاکستان کا تسلسل ہے اور پاکستان اسی وقت مکمل ہوگا جب پورا جموں و کشمیر اس کا حصہ بنے گا۔

انھوں نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی قول کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

کشمیری رہنماؤں اور جماعتوں، جن میں غلام محمد خان صوفی، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، حفیزہ فہمیدہ بانو، مولانا مصعب ندوی، ایڈووکیٹ حسیب وانی، فیاض حسین جعفری، مولانا سید سبط شبیر قمی، نصیر وانی، جموں و کشمیر مسلم لیگ اور تحریکِ حریت جموں و کشمیر شامل ہیں، نے اپنے بیانات میں کہا کہ 6 ستمبر دنیا کو یاد دلاتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی نامکمل جدوجہدِ آزادی کا حصہ ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول