Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر کی نئی ڈاکومینٹری جاری

Share It:

[ad_1]

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری کر دی جس میں  جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی۔

میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، ہلال امتیاز ملٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے میدان میں رہ کر جنگ لڑی  اور نہایت سنگین حالات کا سامنا کیا، دن کے اختتام پر جب دشمن سامنے ہو اور زندگی اور موت کا معاملہ درپیش ہو، تو بس  اللہ کے ساتھ تعلق رہتا ہے۔

ریٹائرڈ ایئر مارشل مسعود اختر ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اپنے جذبات کا  خوبصورتی سے اظہار کیا اور کہا کہ یہی پاک فوج کی دلیری، جرات، حوصلہ اور یقین ہے۔

ڈاکومینٹری میں بحری سرحدوں کے پاسبان رئیر ایڈمرل ریٹائرڈ فواد امین بیگ، ہلال امتیاز ملٹری نے دشمن کا عبرتناک انجام یاد دلایا اور کہا کہ دشمن یہ جان گیا کہ اگر وہ اپنی قوت ہمارے پانیوں میں آزمانا چاہیں تو ان کا انجام سمندر کی تہہ میں دفن ہونا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ایوب نے کہا تھا کہ دشمن کو معلوم ہی نہیں کہ اُس نے کس کو للکارا ہے، یہ دراصل پوری قوم کی آواز تھی، پوری قوم جنگ میں کودنے اور ہر قربانی دینے کو تیار تھی۔

پاکستانی مسلح افواج کا دفاع کا عہد محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حلف ہے، پاک فوج کا مٹی سے لیا گیا حلف  پہچان اور عزم کی یاد دہانی ہے۔

ڈاکومینٹری میں پاک فوج کے ریاست کے ساتھ  تعلق اور دفاع کی خوبصورت عکاسی کی گئی، وطن کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کی آمادگی اور جذبہ پاک فوج کے خون میں شامل ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول