Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا نیا ریکارڈ، جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز

Share It:


لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے نیا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں پہلی دفعہ دماغ کی شریان کا جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ایل آر ایچ کے مختلف یونٹس نے مل کر ٹیم ورک کے ذریعے اس مشن میں اہم کردار ادا کیا۔

 دماغ کی شریان کے کامیاب آپریشن پاکستانی نژاد ڈاکٹر عقیل پاپانی اور ایل آر ایچ نیورو سرجری کی ٹیم نے سرانجام دیے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے ایک کروڑ سے زیادہ کا خرچہ خود برداشت کیا تمام آپریشن بالکل مفت کیے گئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایل آر ایچ کے ڈین پروفیسر صاحبزادہ محمود نور اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے مشن کی کامیابی کے لئے بھرپور انتظامی سپورٹ دی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول