تازہ ترین
سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ

بنگلادیش میں ایک اور طالبعلم رہنما قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

Share It:

[ad_1]


ڈھاکا:

بنگلادیش میں ایک اور طالبعلم رہنما کو سر میں گولی مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے جنوب مغربی شہر کھلنا میں نامعلوم مسلح افراد نے طالب علموں کی تحریک کے ایک اور رہنما کو سر میں گولی مار دی۔ یہ واقعہ معروف نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے چند روز بعد پیش آیا ہے۔

نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کی جوائنٹ پرنسپل کوآرڈینیٹر محمودہ میتو نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ مطلب سکندر این سی پی کے کھلنا ڈویژن کے سربراہ اور پارٹی کے ورکرز فرنٹ کے مرکزی کوآرڈینیٹر ہیں جنہیں آج گولی ماری گئی، انہیں تشویشناک حالت میں کھلنا میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 مقامی اخبار کالیر کنٹھا نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مطلب سکندر کے سر کے بائیں حصے میں گولی لگی اور انہیں شدید خون بہنے کی حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر ہنگامی علاج شروع کر دیا ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب چند روز قبل طالب علموں کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے نمایاں رہنما شریف عثمان ہادی کو ڈھاکہ کے علاقے بیجئے نگر میں انتخابی مہم کے دوران نقاب پوش حملہ آوروں نے سر میں گولی مار دی تھی۔ 32 سالہ ہادی بعد ازاں سنگاپور میں دورانِ علاج دم توڑ گئے تھے۔

عثمان ہادی 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے امیدوار تھے۔ عثمان ہادی کی موت کے بعد ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے۔

پولیس کے مطابق کھلنا کے علاقے مجید سرانی میں ہونے والے تازہ حملے کے حوالے سے تاحال حملہ آوروں یا ان کے محرکات کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں مل سکیں، تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول