Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس میں کار بم دھماکا، فوج کا سینئر جنرل ہلاک

Share It:

[ad_1]

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی فوج کا ایک سینئر جنرل ہلاک ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا ایک گاڑی کے نیچے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جو ماسکو کے ایک رہائشی علاقے میں پھٹا۔

ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت لیفٹیننٹ جنرل فانیل سارواروف کے طور پر ہوئی ہے، جو روسی جنرل اسٹاف میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

روسی تفتیشی اداروں نے واقعے کو قتل کی واردات قرار دے کر باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔حکام کا مؤقف ہے کہ یہ ایک منظم اور ٹارگٹڈ حملہ تھا۔ ابتدائی طور پر بیرونی عناصر کے ملوث ہونے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم کسی فریق نے تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے، اور حالیہ مہینوں میں روس کے اندر سیکیورٹی خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول