Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان کا نام ایک بار پھر روشن، پاکستانی گھڑسوار عثمان خان عالمی رینکنگ میں نمبر ون پر آگئے

Share It:

[ad_1]

گھڑ سواری کے شعبے میں پاکستان کا نام ایک بار پھر دنیا بھر میں روشن ہوگیا، پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔

انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی جانب سے مڈل ایسٹ اور افریقا زون کی ایونٹنگ رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق عثمان خان ایک بار پھر اس زون میں نمبر ون گھڑ سوار قرار پائے ہیں۔ یہ کامیابی نہ صرف عثمان خان کی مسلسل محنت اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی گھڑ سواری کے معیار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

ایف ای آئی کی ایونٹنگ رینکنگ میں دنیا بھر کو چھ مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ انہی زونز کی رینکنگ کی بنیاد پر بین الاقوامی چیمپئن شپ کی مجموعی درجہ بندی  کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ مڈل ایسٹ اور افریقا زون میں سرفہرست رہنا عالمی مقابلوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان خان اس سے قبل بھی 2019 سے 2021 کے دوران مسلسل نمبر ون پوزیشن پر رہ چکے ہیں اور ایک مرتبہ پھر ٹاپ رینکنگ حاصل کرکے انہوں نے اپنی برتری کو ثابت کر دیا۔ ان کی اس کامیابی پر کھیلوں کے حلقوں اور شائقین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول