Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی ہوگئی

Share It:



کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی، جس کے ساتھ ساتھ چاندی بھی مزید مہنگی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 152ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 565 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج مسلسل دوسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 15ہزار 200روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 79ہزار 262روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں  فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 13ہزار 031روپے بڑھ کر 4لاکھ 10ہزار 889روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 370 روپے کے اضافے سے 7ہزار 824 روپے کی سطح پر آگئی  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 707روپے ہو گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول