پاکستان کے معروف سندھی لوک اور صوفی گلوکار طفیل سنجرانی کی اسپتال کی پارکنگ سے گاڑی چوری ہوگئی۔
طفیل سنجرانی کی گاڑی بلدیہ تھانہ مدینہ کالونی کی حدود سے چوری کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق دل کے عارضے میں مبتلا گلوکار 2، 3 روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے، آج جب وہ اسپتال سے ڈسچارج ہونے پر باہر نکلے تو معلوم ہوا کہ پارکنگ سے گاڑی چور ہوگئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 14 نومبر سے طفیل سنجرانی کی گاڑی اسپتال کی پارکنگ میں موجود تھی، گاڑی چوری ہونے پر ان کا اسپتال کے سکیورٹی عملے سے جھگڑا بھی ہوا، چوری کا مقدمہ تھانہ مدینہ کالونی میں درج کر لیا گیا، گاڑی کی تلاش جاری ہے۔



