آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام خصوصی نیشنل سیکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کی 200 سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز اور سینیئر پروفیسرز نے شرکت کی۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض نے ہندوتوا سے متاثرہ بھارتی سیاست کا فکری تجزیہ کیا اور کہا کہ بھارت دنیا کو سیکولر چہرہ دکھاتا ہے جبکہ اندرونِ خانہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی جاتی ہے، جسے وہاں کی حکومت اور عدلیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔
ورکشاپ کے شرکاء نے مسلمانوں کے خلاف بھارتی عزائم کو عالمی برادری کے لیے ناقابلِ قبول قرار دیا۔



