Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اوستا محمد میں کارو کاری کے الزام میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

Share It:

اوستا محمد (ویب ڈیسک): اوستا محمد کے بائی پاس والے علاقے میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم ضمیر بلیدی نے مبینہ طور پر کارو کاری (سیاہ کاری) کے الزام کے تحت اپنی بیوی پر سیدھی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد ملزم ہتھیار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
دوسری طرف اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش وارثوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول