Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹھل میں وڈیرے کے بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان قتل

Share It:

ٹھل (ویب ڈیسک): ٹھل کے اے سیکشن تھانے کی حدود میں واقع گاؤں عودی میں وڈیرے کے بیٹے کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا۔
ملنے والی معلومات کے مطابق وڈیرے کے بیٹے نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہاں موجود نوجوان نعمان ولد فیض محمد کوری کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔
دوسری طرف اطلاع ملنے پر اے سیکشن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول نوجوان کی لاش اپنی تحویل میں لی اور ٹھل کے تعلقہ اسپتال منتقل کی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش وارثوں کے حوالے کر دی گئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور مقتول کے گھر میں رونا پیٹنا پڑا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول