میرپورخاص (ویب ڈیسک) میرپورخاص کی فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے لیڈی پولیس اہلکار مہوش جروار کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اہلکار محمد یوسف کھوسو کو 25 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے اسی کیس میں نامزد (دیگر) ملزم اور مقتولہ کے شوہر گل محمد پٹھان کو بری کر دیا۔
یاد رہے کہ اپریل 2025ء میں میرپورخاص سینٹرل جیل کے کوارٹرز سے مہوش جروار کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی تھی، جسے ابتدائی طور پر خودکشی قرار دیا گیا تھا، تاہم بعد میں مقتولہ کی والدہ یاسمین جروار کی مدعیت میں سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



