Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

تھر میں بے زبان اونٹنی پر وحشیانہ تشدد، لوہے کے اوزاروں سے آنکھیں نکالنے والے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، 2 گرفتار

Share It:

مٹھی (رپورٹر): تھر کے تعلقہ ڈاہلی کے گاؤں بنگل رند میں بے زبان اونٹنی پر وحشیانہ تشدد کر کے اس کی آنکھیں نکالنے کے افسوسناک واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کھینسر تھانے میں 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ اونٹنی کے مالک لیلیو میگھواڑ کی مدعیت میں حمزہ خان، مختار، روشن، ممتاز، اختر اور حنیف کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لائیو اسٹاک محکمے کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر زخمی اونٹنی کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹر اجے کمار کے مطابق اونٹنی کی آنکھیں لوہے کے اوزاروں سے بے رحمی کے ساتھ نکالی گئی ہیں، جس کے باعث اب اس کی بینائی کی بحالی ناممکن ہو چکی ہے۔ اس وحشیانہ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام کی جانب سے ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول