تہران (ویب ڈیسک): ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آج ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کے روز کسی بھی معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 14 جون کو اپنی سالگرہ کے موقع پر علامتی طور پر اس معاہدے کو اپنی ذاتی شہرت اور تشہیر کے لیے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ دوسری طرف، اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ آج ہی طے پا جائے گا، جس کے بعد سب کے لیے ‘آبنائے ہرمز’ کھل جائے گی۔


