Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی میں 6 سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل، پڑوسی گرفتار

Share It:

کراچی: کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 6 سالہ محمد ولی کو اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق محمد ولی پیر کی شام گھر سے چیز لینے نکلا تھا، جس کے بعد لاپتا ہوگیا۔ اہل خانہ کی شکایت پر اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بچے کی بوری بند لاش گھر کے قریب سے برآمد ہوئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزم مقتول کا پڑوسی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر بچے سے زیادتی کے بعد اسے قتل کیا۔ اہل خانہ نے ملزم کو سخت سزا دینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول