خیرپور: خیرپور کے شہر پیر گوٹھ کی شاہی بازار میں مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے بچوں، خواتین اور مردوں سمیت 20 افراد بے ہوش ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق 3 متاثرین کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں سول اسپتال خیرپور منتقل کیا گیا۔ متاثرہ افراد کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ دودھ میں کون سا زہریلا مادہ موجود تھا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کو فوری طبی امداد اور معدے کی صفائی (واش) دی گئی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔



