Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں کے تصادم کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم، مقدمہ درج

Share It:

کراچی: وزیر جامعات سندھ نے جامعہ کراچی میں گزشتہ روز دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے معاملے پر تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنادی۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے کنوینر وی سی شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری ڈاکٹر حسین مہدی ہوں گے جب کہ ڈاکٹر غضنفر، ڈاکٹرسرفراز میتلو، پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت اور پروفیسر ڈاکٹر نائمہ سعید شامل ہیں، انکوائری کمیٹی 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ سفارشات سمیت محکمہ جامعات و بورڈز سندھ کو پیش کرے گی۔

وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کہا کہ ہرپہلو سے شفاف اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد اور گروہوں کا تعین کیا جائے، انتظامی و سکیورٹی غفلت کا جائزہ لیا جائے، ذمے داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کےلیےسفارشات پیش کی جائیں۔

دوسری جانب جامعہ کراچی میں تصادم کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ زخمی طالب علم کی مدعیت میں متعدد افراد کے خلاف درج کیا گیا جس میں  ہنگامہ آرائی اور تشدد کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد جمع کیے جا رہے ہیں، نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جامعہ کراچی میں تصادم کے بعد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی، واقعے کے محرکات اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول