Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سینیٹ کمیٹی نے سابق اراکین پارلیمنٹ، اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا

Share It:

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹ برائے داخلہ نے سابق اراکین پارلیمنٹ، ان کی اہلیہ اور بچوں کو مفت بلیو  پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا۔ 

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں سینیٹر عبدالقادرکی جانب سے”دی ممبرزآف پارلیمنٹ (سیلریزاینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ2026 پیش کیا گیا جوکمیٹی نے منظور کرلیا۔

ترمیمی ایکٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق اراکینِ پارلیمنٹ کومفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ کا حقداربنایاجائےگا۔

بل کے متن کے مطابق سابق ارکان پارلیمنٹ کے شریکِ حیات مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے جبکہ 28سال سےکم عمرکے زیرکفالت بچے بھی مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے۔

ترمیمی ایکٹ کے مطابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز اور ان کی فیملیز کو یہ سہولت پہلے سے حاصل ہے اور سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹریز کےمساوی لایاجائے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول