خیرپور (شکیل جانوری): خیرپور میں جائیداد کے تنازع پر مبینہ طور پر تین بیٹوں نے اپنے والد واحد بخش سولنگی کو قتل کر دیا۔
مقتول کے بھائی محمد عثمان سولنگی کے مطابق واحد بخش کا اپنے بیٹوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے پر کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا، جس کے دوران تینوں بیٹوں نے مل کر انہیں قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔



