ریاض (ویب ڈیسک): سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ گزشتہ شب ریاض کے علاقے منفوحہ میں پیش آیا، جہاں گیس سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد متاثر ہوئے، جن میں 6 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے۔
پاکستانی سفارت خانے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میتوں کی وطن واپسی، ضروری دستاویزات اور قانونی کارروائی کے لیے سعودی حکام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔
سفارت خانے کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سفارتی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے سعودی حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



