ٹنڈوالہیار (رپورٹ: خمیسو داؤدانی): چمبڑ کے ایک نجی مدرسے میں زیر تعلیم 14 سالہ طالب علم عمران کورائی پراسرار حالات میں جاں بحق ہو گیا۔
ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر نشہ آور یا زہریلی چیز دی گئی، جبکہ اس کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔
ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ نے اسپتال پہنچ کر واقعے کا جائزہ لیا۔ پولیس نے مدرسے سے تعلق رکھنے والے دو مولویوں سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
متوفی کے اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔


