Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گمبٹ: ڈیڑھ ماہ سے لاپتا شادی شدہ خاتون کا سراغ نہ مل سکا، اغوا کا شبہ

Share It:

گمبٹ: کھڑا کے علاقے غریب آباد سے ڈیڑھ ماہ قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والی 30 سالہ شادی شدہ خاتون رخسانہ کھوڑو کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

خاتون کی والدہ حاجل خاتون نے بتایا کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گاؤں گئی تھیں، واپسی پر معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی گھر میں موجود نہیں۔

انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غریب بیوہ ہیں اور کئی کوششوں کے باوجود بیٹی کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔

واقعے کی اطلاع کھڑا تھانے میں این سی کے ذریعے دی گئی، تاہم پولیس تاحال خاتون کو بازیاب نہیں کراسکی۔

خاتون کی والدہ نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے اپیل کی ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول