کراچی (ویب ڈیسک): غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف مختلف ممالک میں کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں، جہاں متعدد افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولینڈ میں غیر قانونی طور پر مقیم 71 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں متعدد افغان شہری بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ترکی میں غیر قانونی طور پر رہنے والے 20 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترک امیگریشن حکام کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران 19 ہزار 574 افغان شہریوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جو غیر قانونی طور پر ترکی میں مقیم تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قانون پر عملدرآمد اور سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔


