پاکستان کے محمد آصف نے برطانیہ کے زیک کوسکر کو کوارٹر فائنل میں 0-2 سے شکست دے کر ورلڈ گیمز اسنوکر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ پہلے فریم میں انہوں نے 51 کا بریک لگاتے ہوئے 15-79 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرا فریم 31-89 سے جیتا۔ سیمی فائنل میں فتح کی صورت میں فائنل اور کم از کم سلور میڈل یقینی ہو جائے گا، جبکہ شکست کی صورت میں برانز میڈل کے لیے میچ کھیلنا پڑے گا۔ اب تک پاکستان نے ورلڈ گیمز میں صرف ایک میڈل جیتا ہے، جو 2001 میں شوکت علی نے اسنوکر میں برانز کی شکل میں حاصل کیا تھا۔



