Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور امریکا میں توانائی تعاون پر اتفاق، تیل و گیس کے شعبوں میں شراکت داری پر گفتگو

Share It:



کراچی:

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں تیل و  گیس اور معدنیات کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ویژن کے مطابق امریکی کمپنیاں پاکستان کے تیل، گیس اور معدنیات کے شعبے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانہ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سیکٹر میں امریکی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان براہ راست روابط کی سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے پاک امریکا کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کے بعد اب دونوں ملکوں کی شراکت داری کو معیشت کے میدان میں بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی سرمایہ کاروں کی توانائی کے شعبے میں دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان آنشور اور آفشور تیل و گیس کے ایکسپلوریشن بلاکس کے لیے بڈنگ راؤنڈ کا آغاز کر رہی ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ جاری ہے تاکہ سرمایہ کاری کے مواقع کو بہتر بنایا جا سکے۔

علی پرویز ملک نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان میں شیل آئل اور گیس سمیت توانائی کے وسیع ذخائر موجود ہیں اور حکومت کا ہدف ہے کہ ان وسائل کو بروئے کار لا کر ٹھوس ذخائر میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاری سے نہ صرف پاکستان کے توانائی کے شعبے کو تقویت ملے گی بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو بھی نئی جہت ملے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول