ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 541 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا ریٹ بڑھ گیا ہے اور فی اونس سونا 41 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 654 ڈالر پر فروخت ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes