Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شاہ رخ خان اپنی تعلیم مکمل کیوں نہ کرسکے؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی

Share It:


بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ماضی میں اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رُخ خان نے انکشاف کیا کہ ان کی تعلیم ایک لڑائی کے باعث ادھوری رہ گئی تھی، جو امتحان سے کچھ دن پہلے یونیورسٹی میں پرنسپل کیساتھ ہوئی تھی۔

شاہ رخ نے بتایا کہ وہ فلم ’فوجی‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنی یونیورسٹی کی حاضری برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے تھے اور امتحان کی تیاری کے لیے لائبریری میں بیٹھے تھے کہ اچانک ان کے پرنسپل وہاں آ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پرنسپل نے ان سے کہا اگر ان کے بس میں ہوتا تو وہ انہیں امتحان میں بیٹھنے نہیں دیتے۔ اس پر شاہ رخ نے بھی جوانی کے جوش میں بے ادبی میں جواب دیا کہ اگر ایسا ہے تو وہ امتحان دینا بھی نہیں چاہتے اور وہ لائبریری سے چلے گئے۔

اس واقعے کو شاہ رُخ خان نے اپنی زندگی کا ایک اہم موڑ قرار دیا اور اعتراف کیا کہ یہ بچپن کی حماقت اور بدتمیزی تھی جس کی وجہ سے وہ فائنل امتحانات میں شامل نہیں ہو سکے، حالانکہ ان کے تمام پریکٹیکل مکمل تھے۔

شاہ رخ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے پاس کالج کی ڈگری ہوتی تو وہ آج اور بھی بڑے سپر اسٹار ہوتے۔ انہوں نے نوجوانوں کو تاکید کی کہ اپنی تعلیم کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ تعلیم کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول