دادو کے تعلقہ میہڑ میں 16 سالہ لڑکی سونھن کھوسو کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بی سیکشن پولیس کے مطابق لڑکی کے سینے میں گولی لگی تھی جبکہ استعمال ہونے والی بندوق قبضے میں لے کر فرانزک جانچ کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ایس ایس پی دادو صدام حسین خاصخیلی کے مطابق ایس ایچ او کو تفصیلی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب میہڑ اسپتال انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ لیبارٹری بھجوا دی ہے۔ یاد رہے کہ ورثا نے واقعے کو گھریلو ناچاقی کے باعث خودکشی قرار دیا تھا، تاہم پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ خودکشی تھی یا قتل۔



