Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گڈو پر پانی کا بہاؤ فی الحال معمول پر ہے، سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، شرجیل میمن

Share It:

[ad_1]

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ ابھی تک معمول پر ہے اور صورتحال بھی واضح نہیں لیکن سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔

سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب کے پانی کو روکنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کہیں کٹ لگانے کی ضرورت ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں ٹھیک نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ فلڈ مانیٹرنگ سیل وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، محکمہ صحت، ماحولیات اور 1122 کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے 24 گھنٹوں میں 28 ہزار سے زائد لوگوں کو کچے کے علاقوں سے نکالا، ان کی کل تعداد 94 ہزار ہوگئی ہے۔ تقریباً 24 لاکھ لائیو اسٹاک سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، تین لاکھ لائیو اسٹاک کو علاقوں سے نکالا گیا ہے اور 6 لاکھ جانوروں کو ویکسنیشن بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور صدر کی خصوصی ہدایت پر کارکنان کام کر رہے ہیں، بلاول بھٹو آج سے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے، زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں اور لائیو اسٹاک کو بچانا ہے، ریلیف کیمپ قائم ہیں وہاں تمام تر سہولیات بھی موجود ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے اور بھارت کی نیت پاکستان کے لیے کبھی بھی اچھی نہیں رہی، ڈیمز کو بہت سوچ سمجھ کے بنانا ہوتا ہے اور اس وقت لانگ ٹرم پلاننگ کی ضرورت ہے، آبی ماہرین کے ساتھ مل کر مستقبل کے فیصلے کرنا ہوں گے۔

سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کبھی دریا دیکھا نہیں اور کسی کو ایک بورا راشن نہیں دیا وہ بڑی بڑی باتیں کر رہے، ہمارے تمام انتظامات سب کے سامنے ہیں کوئی بھی جا کر دیکھ سکتا ہے۔

قبل ازیں، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو صوبائی رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل میں سیکریٹری ماحولیات زبیر چنہ نے بریفنگ دی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول