Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کی دوبارہ تعیناتی پر اتفاق کرلیا: جے ڈی وینس

Share It:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور ایران نے ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو واپس بلانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور آبنائے ہرمز کو باقاعدہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران اور  امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، تکنیکی ٹیمیں مختلف امور پر گفتگو کررہی ہیں، تکنیکی گفتگو آنے والے ہفتوں اور دنوں میں جاری رہیں گی، ہم نے ایک کامیاب حتمی معاہدے کے لیے ایک بہت مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ لبنان معاملے پر مناسب ہم آہنگی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، ہم لبنان میں کشیدگی میں کمی کےلیے طریقہ کار پر گفتگو کررہے ہیں، ہم علاقائی جنگ بندی چاہتے ہیں، چاہتے ہیں ایران لبنان میں حزب اللہ کو کنٹرول میں رکھے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کو واپس بلانے پر اتفاق کر لیا ہے، معائنہ کاروں کی تعیناتی اسی ہفتے شروع ہو سکتی ہے، ممکن ہے آج ہی اس کا آغاز ہوجائے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ ایسا نظام قائم کرنا چاہتے تھے جس کے تحت ایرانی اثاثے ایرانی عوام کی مدد کے لیے استعمال ہوں اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے لیے استعمال نہ ہوں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے حوالے جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ جواب نہ دیں اور حقائق کو درست نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول