خیرپور (شکیل جانوری): خیرپور-لاڑکانہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹریکٹر ڈرائیور انیل لاشاری کو اغوا کر لیا، جس کے خلاف ڈرائیوروں نے شدید احتجاج کیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹریکٹر خیرپور کے پہاڑی علاقے سے پتھر لے کر لاڑکانہ جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے ڈرائیور کو اغوا کر لیا۔
واقعے کے بعد ڈرائیوروں نے احتجاج کرتے ہوئے مغوی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا اور شاہراہ پر امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کی اپیل کی۔



