خیرپور: اَکری تھانے کی حدود ظفرآباد کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان آفتاب گلال کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اپنے گھر کے قریب لنک روڈ پر کھڑا تھا کہ حملہ آوروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ورثا کا الزام ہے کہ آفتاب گلال نے تین سال قبل صائمہ بروہی سے پسند کی شادی کی تھی، جس کی رنجش پر لڑکی کے رشتہ داروں نے اسے قتل کیا۔
نوجوان کے قتل کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا، جبکہ مقتول کی والدہ غم سے نڈھال ہو کر بار بار بے ہوش ہو رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


