اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کرنے پر حکومتِ پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر جاری کردہ بیان میں رضا امیری مقدم نے وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت ان تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کر کے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ اعلیٰ سطح اور بڑی تعداد میں پاکستانی وفد کی موجودگی دونوں برادر ممالک کے مابین پائیدار دوستی، باہمی احترام اور برادرانہ تعلقات کی گواہی ہے۔



