Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مودی سرکار کے خلاف ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ عوامی تحریک میں بدل گئی

Share It:

[ad_1]

بھارت میں مودی سرکار کی ووٹ چوری کی سیاست کے خلاف ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ کو عوام میں بھرپور مقبولیت مل رہی ہے۔ آپریشن سندور میں ناکامی، عالمی دباؤ، ووٹ چوری اور جنگی پالیسیوں کے باعث مودی کو عوامی عدم اعتماد کا مسلسل سامنا ہے۔

سڑکوں پر گونجنے والے ’’ووٹ چور، گڈی چور‘‘ کے نعروں نے بی جے پی کی جھوٹی مقبولیت کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ اس دوران اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی عوام کا استحصال اور معاشی بدحالی کے پیچھے مودی، اڈانی اور امبانی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا۔

راہول گاندھی نے بہار میں ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹرا کا الیکشن اس لیے چوری کیا گیا تاکہ دھاراوی کی زمین اڈانی کو دلائی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بے روزگار بنانے اور ہر ریاست کا سرمایہ اڈانی و امبانی کو دینے کے لیے ووٹ چوری کیا جا رہا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے نوجوان بڑی تعداد میں میدان میں آ گئے ہیں اور بہار سے اٹھنے والی یہ آواز بہت جلد پورے ملک میں سونامی کی صورت اختیار کرے گی۔

اپوزیشن رہنما یجسوی یادو نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اور الیکشن کمیشن دونوں ووٹ چور ہیں۔ ان کے مطابق مودی کے نام نہاد ’’شائننگ انڈیا‘‘ میں صرف اڈانی اور امبانی کا مستقبل روشن ہے جبکہ بھارتی عوام تباہ حالی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’ووٹر ادھیکار یاترا‘‘ میں عوامی ردعمل واضح کر رہا ہے کہ عوام مودی کے مظالم اور نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔ مبصرین کے مطابق بہار الیکشن اور ووٹ چوری جیسے اقدامات مودی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول