تازہ ترین
کشمور: مال پوری میں مسلح افراد کی فائرنگ، ڈیرہ بگٹی کا رہائشی 56 سالہ نوجوان جاں بحق سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ، سعید غنی سمیت 11 افراد کے خلاف شکایت، عدالت نے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی نوشہرو فیروز: مورو کے قریب زمین کے تنازع پر معصوم بچوں سمیت سوہو برادری کے افراد کا احتجاج وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی

مودی کا ’’آتم نربھرتا‘‘ خواب چکنا چور، بھارتی بحریہ کی فضائی طاقت بحران کا شکار

Share It:

[ad_1]

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کا ’’آتم نربھرتا‘‘ یعنی خود انحصاری کا خواب حقیقت سے کوسوں دور دکھائی دیتا ہے اور بھارتی بحریہ کی فضائی طاقت کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

مودی سرکار کی نااہلی کا یہ حال ہے کہ دس سال گزرنے کے باوجود بھارت اب تک اپنا بحری لڑاکا طیارہ تیار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ دفاعی منصوبوں میں کرونی ازم نے معاملات مزید خراب کر دیے ہیں اور مودی نے اپنے قریبی صنعت کاروں کو نوازنے کی دوڑ میں بھارتی خودکفالت کی قربانی دے دی ہے۔ اڈانی اور امبانی جیسے بڑے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے نتیجے میں بھارتی دفاعی منصوبے تعطل کا شکار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ’’جڑواں انجن والا ڈیک پر مبنی لڑاکا طیارہ‘‘ (ٹی ای ڈی بی ایف) تاخیر اور غیر یقینی مستقبل کا شکار ہے۔ بھارتی بحریہ نے نہ صرف تیجس ایم کے-2 (نیول) اور ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئرکرافٹ (اے ایم سی اے) کے بحری ماڈلز کو منصوبے میں شامل کرنے سے انکار کیا بلکہ زیادہ وزن اور کم پے لوڈ صلاحیت کی وجہ سے تیجس ایم کے-1 کو بھی ناموزوں قرار دیا۔ حتیٰ کہ بحریہ نے اس طیارے کی محدود شمولیت کی تجویز بھی مسترد کر دی۔

مزید برآں، بھارتی بحریہ نے تیجس ایم کے-2 کے بحری ماڈل میں بھی دلچسپی ظاہر نہیں کی اور اپنی ترجیحات زیادہ صلاحیتوں والے جڑواں انجن جنگی طیارے ’’ٹی ای ڈی بی ایف‘‘ پر مرکوز کردیں۔ تاہم یہ منصوبہ ایک دہائی گزرنے کے باوجود اب بھی ڈیزائن اور تیاری کے مرحلے میں ہے اور اس کے کئی اہم تکنیکی جائزے مکمل نہیں ہوسکے۔ 
رپورٹس کے مطابق اس طیارے کی پہلی پرواز 2029 یا 2030 میں متوقع ہے، جبکہ بھارتی بحریہ میں اس کی شمولیت 2038 تک ممکن ہوسکے گی۔

تاخیر، سامان کی فراہمی کے مسائل اور بڑھتی لاگت نے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ دوسری جانب چین پہلے ہی J-20 اور J-35 جیسے جدید پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرچکا ہے، جس سے بھارتی بحریہ کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب تک ٹی ای ڈی بی ایف بھارتی بحریہ کا حصہ بنے گا، اس وقت تک یہ 4.5 جنریشن کا طیارہ پرانا ہوچکا ہوگا۔

اسی دوران بھارتی بحریہ نے 26 رافیل-ایم طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرلیے ہیں، جس نے مقامی ’’ٹی ای ڈی بی ایف‘‘ پروگرام کی ضرورت اور اہمیت کو مزید کمزور کردیا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیجس کی ناکامی، ٹی ای ڈی بی ایف کی تاخیر اور ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئرکرافٹ پروگرام سے لاتعلقی نے بھارتی بحریہ کی فضائی خودمختاری کو شدید خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

مودی سرکار کی نااہلی اور غیر ملکی طیاروں پر بڑھتا ہوا انحصار نہ صرف بھارتی بحری دفاعی خودمختاری کو ایک نازک موڑ پر لے آیا ہے بلکہ ’’آتم نربھرتا‘‘ کے دعوے کو بھی سوالیہ نشان میں بدل دیا ہے۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول